تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 20:2

سوڈان میں پھنسے مزمل کے اہل خانہ اس کی واپسی کے منتظر

اے آر وائی - پشاور : سوڈان میں ملازمت کے حصول کے لیے جانے والا پشاور کا رہائشی مزمل دیار غیر میں مشکل حالات میں ہے جبکہ پشاور میں اس کے بچے اور والدین بھی انتہائی کرب میں مبتلا ہیں۔



پشاور کے علاقے مڑپہ یا کے رہائشی مزمل کے گھر غریبی کا ڈیرہ ہے وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ایجنٹ کو بھاری رقم دے کر سوڈان گیا جہاں اسے یقین دلایا گیا کہ دو ہزار ڈالر ماہانہ تنخواہ دی جائے گی تاہم مزمل کو وہان قید کرکے ا س سے جبری مشقت کرائی جارہی ہے جبکہ اجرت بھی نہیں دی جاتی۔



پشاور میں مزمل کے اہل خانہ اس کی بحفاظت وطن واپسی کی راہ تک رہے جبکہ مزمل کے بچے اپنے والد کو ہر وقت یاد کرتے رہتے ہیں ۔سوڈان میں پھنسے مزمل کی واپسی کے لیے اس کے اہل خانہ نے انصار برنی سمیت حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس سلسلے میں سفارتی کوششیں کی جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.