30 جون 2011
وقت اشاعت: 7:45
سرفراز شاہ قتل کیس کی سماعت کل تک ملتوی
اے آر وائی - کراچی: سرفراز شاہ قتل کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔ سماعت کے آغاز پر ملزمان کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت اس کیس کی سماعت نہیں کرسکتی لہذا مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کیا جائے۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا کی اس درخوست پر حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔