30 جون 2011
وقت اشاعت: 10:53
لاہور: جعلی پولیس مقابلہ، ہائیکورٹ نے از خود نوٹس نمٹادیا
اے آر وائی - لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے نشتر کالونی لاہور میں جعلی پولیس مقابلہ میں نوجوان کی ہلاکت پر لیا گیا ازخود نوٹس نمٹادیا. سرکاری وکیل نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز احمد چودھری کو بتایا کہ جعلی پولیس مقابلہ کا چالان سیشن کورٹ میں پیش کردیا گیا ہے جس میں ڈی ایس پی بشارت سمیت چاروں پولیس اہلکاروں کو گناہ گار قرار دیا گیا ہے۔
عدالت نے سرکاری وکیل کے بیان کے بعد از خود نوٹس نمٹاتے ہوئے ماتحت عدالت کو ہدایت کی کہ کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں سنادیا جائے۔ عدالت نے جعلی پولیس مقابلے میں ملوث دو ملزمان کانسٹیبل آصف اور عبدالقادر کی جانب سے تفتیشی افسر کی تبدیلی کی درخواست مسترد کردی۔