30 جون 2011
وقت اشاعت: 13:40
حکومت پنجاب نے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ختم کردی
اے آر وائی - لاہور : حکومت پنجاب نے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی یکم جولائی سے ختم کردی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے .
محکمہ تعلیم کے اعلامیہ میں تبادلہ کے خواہشمند کالجز اور اسکولز کے اساتذہ اپنی درخواستیں محکمانہ وساطت سے بجھوائیں۔تبادلہ کی درخواستوں کی وصولی کے بعد محکمہ تعلیم ان پر کاروائی کرے گا۔ موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے سے قبل اساتذہ کے تبادلوں پر دوبارہ پابندی عائد کردی جائے گی۔