30 جون 2011
وقت اشاعت: 14:52
فیصل آباد: 5 بچوں کے باپ نے پٹرول چھڑک کرخود کو آگ لگا لی
اے آر وائی - فیصل آباد : فیصل آباد میں وٹہ سٹہ کی شادی کرنے والے پانچ بچوں کے باپ نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔
فیصل آباد کے علاقے وارث پورہ کے رہائشی رکشہ ڈرائیور سلطان کی شادی اُس کی بھتیجی کی ایک عزیزہ سے ہوئی تھی۔ ڈیڑھ ماہ قبل سلطان کی بیوی خاندانی تنازع کے باعث اپنے میکے چلی گئی ۔
بیوی کی واپسی کی کوششوں میں ناکامی اور رشتہ داروں کے طعنوں سے دلبرداشتہ ہو کر سلطان نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ اُسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے ۔