30 جون 2011
وقت اشاعت: 17:25
سندھ پولیس میں بڑے پئمانے پر اکھاڑپچھاڑ۔15ڈی آئی جیز تبدیل
اے آر وائی - کراچی : سندھ میں نئے آجی جی کے تقرر کے بعد پولیس میں بڑے پئمانے پر اکھاڑپچھاڑ کی گئی ہے اور کراچی کے تین ڈی آئی جیز سمیت صوبے کے بارہ ڈی آئی جیز کا تبادلہ کردیا گیا ہے .
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر فلک خورشید کو ایڈیشنل آئی جی سندھ ، شبیر شیخ کو ایڈیشنل سی آئی ڈی مقرر کیا گیا ہے کراچی میں محمد اکرم نعیم کو ڈی آئی جی ایسٹ عمران یعقوب ڈی آئی جی ویسٹ اور کمانڈر شوکت کو ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی مقرر کیا گیا ہے۔
محمد طاہر نوید کو ڈی آئی جی کمانڈنٹ شہداد پور سلطان خواجہ ڈی آئی جی ایس آرپی سردار عبدالمجیددستی ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز اور غلام حیدر جمالی ڈی آئی جی میرپورخاص تعینات کئے گئے ہیں جبکہ اقبال محمود اور غلام نبی میمن کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔