تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 18:29

گوجرانوالہ سنٹرل جیل میں نئی بیرکوں کا افتتاح

اے آر وائی - گوجرانوالہ : گوجرانوالہ سنٹرل جیل میں تعمیر ہونے والی بیرکوں کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رشید قمر نے کیا .



سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں نو سو قیدیوں کی گنجائش تھی جبکہ تین ہزار تین سو قیدیوں کو رکھا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رشید قمر نے قیدیوں کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر بیرکوں کی تعمیر کا پندرہ سال سے رکا ہوا کام مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔



قیدیوں کیلئے بیرکس ایک ماہ میں مکمل کرلی گئیں۔ افتتاح کے موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہاکہ مشکل سے مشکل کام کو بھی جستجو محنت اور لگن سے آسان بنایا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.