30 جون 2011
وقت اشاعت: 19:6
سی ڈی اے کا 23 ارب 90 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا
اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کا 23 ارب 90 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا ۔بارہ ارب ترقیاتی اخراجات اور آٹھ ارب غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے مختص کیئے گئے ہیں۔
چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الہی نے بجٹ پیش کیا۔بجٹ میں پارک انکلیو ہاؤسنگ سیکٹر کیلئے 58 کروڑ، اسلام آباد میں بس سروس کیلئے 20 کروڑ ، ہیلتھ سروسز اور ماحولیاتی منصوبوں کیلئے 30 کروڑ ، قدرتی نالوں کی صفائی کیلئے 10 کروڑ ، اور سیاحت کیلئے 5 کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں۔