30 جون 2011
وقت اشاعت: 19:42
نیوکراچی میں دوگروپوں میں فائرنگ ، تین افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی کے علاقے نیو کراچی گودھرا میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں اور مورچہ بند فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔
پولیس کے مطابق نیو کراچی سیکٹر الیون جی گودھرا اسپتال کے اطراف میں دو گروپوں میں تصادم کے بعد زبردست فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک خاتون لطیفاں اور پچیس سالہ فیصل سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دس افراد سے زائد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔
واقع کے بعد پولیس کی بکتر بند گاڑیوں اور موبائیلوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم دونوں گروپوں میں مورچہ بند فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس سے علاقے میں سخت خوف وہراس پایا جاتا ہے۔