تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:35

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں 8 افرادہلاک

اے آر وائی - کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں دوگروپوں کےدرمیان مسلح تصادم اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔



پولیس کے مطابق نیو کراچی میں گودھرا اسپتال کے اطراف دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ دونوں گروپوں کے درمیان مورچہ بند فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہا۔ مسلح تصادم کے نتیجے میں اب تک چھ افراد ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت دس سے زائد افراد زخمی ہیں۔



واقعہ کے بعد پولیس کی بکتر بند گاڑیوں اور موبائلز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم دونوں گروپوں میں مورچہ بند فائرنگ کو نہیں روکا جاسکا ۔ ادھر نئی کراچی کےعلاقے سندھی ہوٹل کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.