تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:40

اسلام آباد: ادویہ ساز کمپنی میں آگ، چار لاکھ ڈالر کا نقصان

اے آر وائی - اسلام آباد: اسلام آباد کے صنعتی علاقہ سیکٹر آئی نائن میں ایک نجی ادویہ ساز کمپنی کے گودام میں لگنے والی آگ سے چار لاکھ ڈالر مالیت کی ادویہ جل کر خاکستر ہو گئیں اگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔



آج صبح دس بجے لگنے والی آگ سے ادویہ کا گودام راکھ ہو گیا۔ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.