1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:51
آشیانہ اسکیم کے 500مکانات رواں ماہ دئے جائیں گے،شہبازشریف
اے آر وائی - لاہور : وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ آشیانہ اسکیم کے تحت اس ماہ پانچ سو مکانات مکمل کرکے مستحق افراد کو دیدئے جائیں گے .
آشیانہ اسکیم کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ وہ دورہ برطانیہ سے واپسی پر سولہ اضلاع میں مزید آشیانہ ہاؤسنگ اسکیمیں بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ان سے ایک نائب قاصد اور اس کی بیوی ملی، جن کے آنکھوں میں خوشی کے آنسوں تھے۔ شہبازشریف کے مطابق وہ یہ آنسو دیکھ کر مطمئن ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب کو خوشحال بنا رہے ہیں۔