تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:28

جھنگ : وکلاء کااحتجاج،ڈی پی او آفس کامرکزی دروازہ اکھاڑدیا

اے آر وائی - جھنگ : جھنگ میں وکلا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کے درمیان تنازہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ وکلا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او آفس کا مین گیٹ توڑ ڈالا۔



وکلا کی تین ہفتے سے جاری ہڑتال سے عدالتی عمل مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی کا آغاز اس وقت ہوا جب وکلا نے اپنے ایک ساتھی کے گھر چوری کا مقدمہ درج کرنے میں غیر معمولی تاخیر اور ڈی پی او کے عدم تعاون پر احتجاج شروع کردیا۔ آج ہونے والے احتجاجی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ بار جھنگ کے سیکٹری عامر نول نے کہا کہ ڈی پی او جھنگ کے تبادلے تک احتجاج جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.