1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:37
اسٹیج پر غیراخلاقی گانے اور رقص سنگین مسئلہ ہے،عدالت
اے آر وائی - چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ اسٹیج پر غیر اخلاقی گانے اور رقص ایک سنگین مسئلہ ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔
اسٹیج پر غیر اخلاقی گانوں کے خلاف درخواست میں شہری عاصم نے موقف اختیار کیا ہےکہ غیر اخلاقی رقص اور گانوں سے پاکستانی معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے ۔ ان پر پابندی عائد کی جائے جبکہ فلم سینسر بورڈ نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ اسٹیج پر فحاشی روکنا ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔
چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ فن کے نام پر کسی کو فحاشی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ بعد میں کیس کی مزید سماعت ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔