1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:23
وفاق المدارس العربیہ کے امتحانات دو جولائی سے ہوں گے
اے آر وائی - وفاق المدارس العربیہ کے زیر اہتمام مڈل سے ایم اے تک کے امتحانات دو جولائی سے شروع ہوں گے ۔ امتحانات میں ملک بھر سے دو لاکھ بارہ ہزار طلبا و طالبات شرکت کریں گے ۔ جس کیلئے چاروں صوبوں ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بارہ سو ساٹھ امتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں جبکہ سات ہزار چار سو پچاس افراد پر مشتمل عملہ امتحانی مراکز میں تعینات ہوگا۔