تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:14

خانیوال:جعلی پیر نے بچی کے ہاتھوں پیروں کو آگ لگا دی

اے آر وائی - خانیوال میں جعلی پیر نے چڑیل پر قابو پانے کے نام پر مزدور کی بیٹی کے ہاتھوں اور پیروں کو آگ لگادی ۔



گرین سٹی کا رہائشی محمد صادق اپنی پندرہ سالہ بیمار بیٹی ذکیہ کو علاج کیلئے جعلی پیر صفدر کے پاس لے گیا۔ جعلی پیر نے لڑکی پر چڑیلوں کے قبضے کا بتاکر اس کے ہاتھ اور پیر کیمیکل سےجلادئے۔ جس پر لڑکی بے ہوش ہوگئی۔ جعلی پیر نے لڑکی کے والد سے ایک بکرا پہلے ہی لے لیا تھا۔



اس نے دھمکی دی کہ دوسرا بکرا نہ دیا تو لڑکی مرجائےگی۔ لڑکی کے والد نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب مبینہ ملزم صفدر کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ سرے سے ہوا ہی نہیں۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.