تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:56

کراچی:سی آئی ڈی پولیس نے تین بھتہ خور گرفتار کرلئے

اے آر وائی - کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے تاجروں کو دھمکا کر بھتہ وصول کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ملزمان سیاسی جماعتوں کے نام پر بھتہ وصول کرتے تھے.

ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کے مطابق تینوں ملزمان ارسلان، فیضان اور محمد حسین کو پریڈی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان اپنا تعلق سیاسی جماعتوں اور گینگ وار سے ظاہر کرکے ڈاکٹروں، تاجروں اور دیگر کاروباری افراد سے بھتہ وصول کرتے تھے۔ ملزمان کھارادر، رنچھوڑ لائن، صدر اور برنس روڈکے متعدد تاجروں اور ڈاکٹروں کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر بھتہ وصول کرچکے ہیں۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.