2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:55
کراچی: جنوری سے جون تک 646 افراد فائرنگ کے باعث ہلاک ہوئے
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ، تازہ واقعہ میں عیدگاہ کے علاقہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے
نیو کراچی ، پاک کالونی اورلیاری کے مختلف علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے ، گزشتہ روز لانڈھی،لائنز ایریا اور کھڈا مارکٹ کے عالقوں میں فائرنگ سے چار سے پانچ افراد ہلاک ہوئے ۔ کراچی میں جنوری سے لے کر جون تک چھہ سو چھیالیس افراد فائرنگ سے ہلاک جبکہ آٹھ سو بیالیس افراد زخمی ہوئے ۔ تاہم ان اس حوالے سے کوئی گرفتاریاں عمل میں نہیں لائی گئی ۔