تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:1

سرفرازشاہ کیس:مقدمہ منتقل کرنےکی درخواست مسترد

اے آر وائی - کراچی: سرفرازشاہ قتل کیس میں رینجرز اہلکاروں کی مقدمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخوست مسترد کردی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیراحمد کھوسو نے رینجرز کے وکلاء کی جانب سے دائر درخواست کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سرفراز شاہ کیس کا مقدمہ اے ٹی سی کی عدالت میں ہی چلے گا ۔ عدالت نے کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کی تمام درخواستیں خارج کر تے ہوئے پیرکے روز تمام گواہان کو طلب کرلیا ہے ۔



رینجرز اہلکاروں کے وکلا کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ یہ مقمہانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے زمرے میں نہیں آتا اس لیے اسے سیشن کورٹ منتقل کیا جائے۔ عدالت نے اس درخواست پر سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کیا تھا دونوں جانب کے وکلا کے دلائل سنے کے بعد عدالت نے رینجرز اہلکاروں کی درخواست مسترد کردی۔



رینجرز کے وکلاء نے عدالت سے جوائینٹ انوسٹیگیشن رپورٹ فراہم کرنے کی استدعا کی ہے ۔ رینجرز وکلاء کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے جبکہ پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا توہین عدالت ہے ۔ اس مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات لگنے کے بعد نہ ہی مقتول سرفراز کی دیت ادا کی جاسکتی ہے اور نہ ہی دونوں فریقین میں کوئی سمجھوتا ہوسکتا ہے اور جرم ثابت ہونے پر سزائے موت ہر حال میں ہوتی ہے ۔ اس لئے رینجرز کے وکلاء مقدمہ کی منتقلی چاہتے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.