2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:59
اغوا ہونے والے تین بینکار ایک ماہ بعد سکھر سے بازیاب
اے آر وائی - کراچی: کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاون سے ایک ماہ قبل اغوا کئے گئے تین سنیئر بینکاروں کو سکھر سے بازیاب کرالیا گیا ہے۔ پولیس نے سکھر کے علاقے شاہ بیلو میں آپریشن کے دوران گزشتہ ماہ سے کراچی سے اغوا ہونے والے تین بینکاروں کو بازیاب کرایا اور تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق تیس مئی کی شب کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاون میں ایک ریستوراں سے کھانا کھا کر واپس آتے ہوئے کراچی کے تین بینکرز کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا تھا۔