2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:44
واپڈا نے کراچی کے پانی کا کوٹا کم کر دیا
اے آر وائی - کراچی : حب ڈیم سے کراچی کو ملنے والے پانی کے کوٹہ میں کمی کردی گئی ہے ۔جس کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔
ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ پانی کا کوٹہ کم کرکے واپڈا کراچی کے شہریوں کیساتھ ایک سازش کر رہا ہے،حب ڈیم سے کراچی کے لئے ملنے والے پانی کے کوٹہ میں واپڈا کٹوتی کررہا ہے۔
دوسری جانب واپڈا کے ریذڈینٹ انجینئر واپڈا نثار میمن نے کہا ہے کہ واپڈا حب ڈیم کے ذریعے واٹر بورڈ کو اس کے کوٹے سے زیادہ پانی فراہم کر رہا ہے، جبکہ حب ڈیم سے واٹر بورڈ کیلئے دس کروڑ گیلن پانے کے کوٹے سے زیادہ فراہم کر رہے ہیں کینال کے اطراف تجاوزات کی وجہ سے پانی چوری ہورہا ہے۔