2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:56
سکھر: دلہن اغوا، دولہا کی اپنی بیوی کی بازیابی کے لیے اپیل
اے آر وائی - سکھر : سکھر میں شادی کے دوسرے روز ڈاکو دلہن کو زبردستی اٹھالے گئے۔ دولہا دلہن کی بازیابی کے لئے سکھر پریس کلب پہنچ گیا۔
ضلع خیرپور کے گوٹھ چاچڑ بخش کا رہائشی عبدالرزاق ناریجو کی ستائیس جون کو شادی ہوئی۔ عبدالرزاق ناریجو نے اپنی دلہن کے اغوا کے خلاف اہل خانہ کے ساتھ پریس کلب پر احتجاج کیا۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عبدالرزاق نے بتایا کہ بدنام ڈاکو ممتاز ناریجو نے اسلحہ کے زور پر اس کی بیوی کو اغوا کر لیا۔ جبکہ پولیس ملزماں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔