2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:11
لاہور: گردہ فروشی کے 7 ملزمان کا 3 روزہ ریمانڈ
اے آر وائی - لاہور : لاہور کی مقامی عدالت نے گردہ فروش گروہ کے سات ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے ڈاکٹرمبشر اور ڈاکٹر عباس سمیت ساتوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملک شفیق کی عدالت میں پیش کیا، جہاں پولیس نے سات روزہ جسمانی
ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گروہ کے دو اہم ارکان ڈاکٹر ثنااللہ اور ڈاکٹر علی عمران سمیت پورے گروہ کی گرفتاری کے لیے تفتیش کرنی ہے۔ جبکہ ملزم ڈاکٹر مبشر نے بیان دیا کہ پولیس نے بھتہ نہ دینے پر جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا ۔ ملزمان پر الزام ہے کہ وہ معمولی آپریشن کے نام پر لوگوں کے گردے نکال کر فروخت کر دیتے ہیں۔