2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:29
کراچی:سبزی فروش اور اس کے 8 سالہ بیٹے کو قتل کردیا گیا
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں انتقام کی آگ نے ایک سبزی فروش اور اس کے آٹھ سالہ بیٹے کی زندگی کا چراغ گل کردیا۔ نذیر احمد اور اس کے بیٹے سمیع اللہ کو شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے جوگی موڑ پر ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ملزمان باپ بیٹے کو قتل کرنے کے بعد باآسانی موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتول نذیر کا ایک روز پہلے اپنے رشتہ دار سے جھگڑا ہوا تھا، جس پر انہیں موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔