تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:10

مکان ہتھیانے کیلئے غریب کی جان لے لی

اے آر وائی - خانیوال : خانیوال میں بااثر افراد نے مکان ہتھیانے کیلئے میاں بیوی کو زہر کھلادیا۔ جس سے شوہر جاں بحق اور بیوی کی حالت تشویشناک ہوگئی۔



واقعہ تھانہ عبدالحکیم کی حدود میں پیش آیا۔ مقتولین کے رشتہ داروں کے مطابق اظہر بھٹی اور سلمان نے مکان خالی کرنے کیلئے دھمکیاں دی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے عبدالستار اور اس کی بیوی کو زہر کھلادیا۔ عبدالستار ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی بیوی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔



پولیس نے مقتول عبدالستار کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بھجواکر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دوسری جانب واقعے کیخلاف مقتول عبدالستار کے رشتہ داروں نے جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.