2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:29
کراچی شہری حکومت کا نالوں پر تجاوزات کیخلاف آپریشن
اے آر وائی - کراچی : کراچی شہری حکومت نے نالوں پر قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ مون سون بارشوں کے دوران نقصانات سے بچا جاسکے۔
نارتھ ناظم آباد میں آپریشن کے دوران مقامی افراد کی طرف سے مزاحمت اور احتجاج پر پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔سٹی گورنمنٹ کے عملے نےنالوں پر تعمیر کئے گئے مکانات کو مسمار کردیا۔ ای ڈی او میونسپل سروسز مسعود عالم کے مطابق نالوں پر قائم تجاوزات کی وجہ سے بارشوں میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔