2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:38
نو گو ایریاز موجود ہیں، نئے آئی جی سندھ کا اعتراف
اے آر وائی - کراچی : آئی جی سندھ واجد درانی نے اعتراف کیا ہے کہ نوگو ایریاز موجود ہیں لیکن ایسا نہیں کہ پولیس نہیں جاسکتی۔ کراچی کے حالات ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔
کراچی میں ایک تقریب کے دورن گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے ایلیٹ فورس قائم کی جارہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ جو پولیس اہلکار کام نہیں کرے گا، اسے گھر بھیج دیا جائے گا۔جبکہ سی سی پی او کراچی سعود مرزا نے اس موقع پر صنعتکاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لئے وی وی آئی پیز کی سیکورٹی کم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے بعض اوقات پولیس کا پیٹرول تک بند کرنا پڑتا ہے۔