3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:24
دھابیجی: 72 انچ قطر کی پانی کی فراہمی کی پائپ لائن پھٹ گئی
اے آر وائی - کراچی : دھابیجی کے مقام پر بہتر انچ قطر کی لائن پھٹنے سے کراچی کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
کراچی کو یومیہ دس کروڑ گیلن پانی فراہم کرنے والے واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے کراچی کو پانی فراہمی کرنے والی بہتر انچ قطر کی لائن دھماکے سے پھٹ گئی جس سے شہر کے بیشتر علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔