تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:57

سکھر:ریلوےکوارٹر کی چھت گرنے سے بچی ہلاک،ملازمین کا احتجاج

اے آر وائی - سکھر : سکھر میں ریلوے کواٹر کی چھت گرنے سے چھ سالہ بچی کی ہلاکت کے بعد ریلوے ملازمین نے احتجاجا ٹرینں روک دیں۔ سخت گرمی سے پریشان مسافروں نے اسٹیشن ماسٹر کی آفس پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی۔



روہڑی لوکو شیڈ میں ریلوے کواٹر کی چھت گرنے سے چھ سالہ بچی مقدس جاں بحق جبکہ دو بچے توحید اور افروز زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ملازمین نے احتجاجا روہڑی اسٹیشن پر علامہ اقبال اور کراچی ایکسپریس کو روک دیا۔



اس صورتحال میں سخت گرمی سے پریشان مسافروں نے اسٹیشن ماسٹر کے دفتر پر حملہ کرکے تور پھوڑ کردی۔ پانچ گھٹنے گزرنے کے باوجود ریلوے انتظامیہ تاحال ان ٹرینوں کی روانگی کے لیے انتظامات نہیں کرسکی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.