3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:5
شکارپور: بیٹے کی فائرنگ سے ماں اور بیٹی جاں بحق
اے آر وائی - شکار : شکارپور کے قصبے گڑھی یاسین کے نواحی گاوں خدا بخش دیناری میں گھریلو تنازع کے بعد بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں اوراپنی بیٹی کو قتل کردیا۔
واقعہ کے بعد ملزم نصر اللہ دیناری فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلیے لاشیں بیسک ہیلتھ یونٹ گڑھی یاسین پہنچائی تاہم ڈاکٹر اور عملہ نہ ہونے کے باعث پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا۔ لواحقین کے احتجاج کے بعد لاشیں سول اسپتال شکار پور منتقل کردی گئیں۔