3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:9
کراچی:ابوالحسن اصفہانی روڈ پرپولیس مقابلہ ،اےایس آئی زخمی
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پولیس مقابلے میں اے ایس آئی زخمی ہوگیا جبکہ دو ڈاکوؤں اور تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔
مبینہ ٹاؤن تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر پولیس نے دو ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے دیکھ کر ان کا تعاقب کیا تو ڈاکو قریب میں واقع مارکیٹ میں داخل ہوگئے۔ جس پر پولیس نے مارکیٹ کو گھیرے میں لے کر ابوالحسن اصفہانی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلے کے دوران اے ایس آئی زخمی ہوا۔
دو گھنٹے بعد پولیس نے گھیراؤ تنگ کرکے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، لوٹی ہوئی رقم، موبائل فونز برآمد کئے گئے۔ ڈاکوؤں کی گرفتاری پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو تالیاں بجاکر شاباش دی۔