3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:18
راجن پور: رات کے اندھیرے میں عوام کو گھروں سے بےگھر کردیا
اے آر وائی - راجن پور : راجن پور کے علاقے روجھان میں انتظامیہ نے عوام کے ساتھ ظالمانہ سلوک اختیار کرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں عوام کو گھروں سے بےگھر کردیا۔
راجن پور انتظامیہ، بلدیہ اور پولیس نے رات کے اندھیرے میں کارروائی کرکے سینکڑوں ذاتی ملکیت مکانات کو مسمار کردیا جبکہ کارروائی کے دوران خواتین اور بچوں کیساتھ بدسلوکی بھی کی گئی۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ پلاٹ مقامی سردار عتیق خان مزاری سے خریدے تھے جس کا سرکاری ریکارڈ میں اندراج ہے۔
دوسری جانب سردار عتیق خان مزاری کا کہنا ہے کہ یہ زمین انہوں نے خود ان غریبوں کو دی تھی لہذا ان کے گھروں کو مسمار کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں بنتا۔