3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:34
لوڈشیڈنگ، کراچی کو ساڑھے سات کروڑگیلن پانی کی فراہمی معطل
اے آر وائی - کراچی : بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کراچی کو ساڑھے سات کروڑ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ واٹربورڈ کے مطابق بجلی کی عدم فراہمی کےباعث دھابیجی، گھارو اور پپری پمپنگ اسٹیشنز بند ہوگئے۔بجلی کی بار بار لوڈشیڈنگ کےعلاوہ دھابیجی کے قریب پائپ لائن پھٹنے سےبھی پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
واٹر بورڈ حکام کے مطابق پائپ لائن کو درست کر کے کراچی کو پانی کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے شہریوں نے اپیل کی ہے کہ وہ پانی احتیاط سے استعمال کریں۔