4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:58
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، پانچ افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گلبہار میں فائرنگ سے پینتیس سالہ رفیق ہلاک ہوا ۔مقتول کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے تھا۔
بلدیہ ٹاوٴن نمبر سات قبرستان کے قریب فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے۔ مقتولین کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئیں جن کی شناخت تاحال نہیں ہو پائی۔
اورنگی ٹاوٴن کٹی پہاڑی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ سلمان اور چالیس سالہ سیف اللہ ہلاک ہوا جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔علاقے میں سخت خو ف و حراس پایا جاتا ہے۔