4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:7
کراچی:کورنگی میں پولیس آپریشن،9 افراد گرفتار
اے آر وائی - کراچی: کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں پولیس نے دو گروہوں کے درمیان جاری فائرنگ کے تبادلے کو رکوانے کیلئے آپریشن کرتے ہوئے نو افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ٹی پی او کورنگی عثمان غنی کے مطابق بلال کالونی میں دو گروہوں کے درمیان ایک ہفتے سے فائرنگ اور جوابی فائرنگ کا سلسلہ جاری تھاجس پر بلال کالونی میں آپریشن کیا گیا اور ایک عمارت سے نو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان خود کو سیاسی جماعت سے وابستہ بتاتے ہیں۔ ان کے قبضے سے پانچ ٹی ٹی پستول، دو کلاشنکوف اور ایک رپیٹر اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔