4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:29
لاہور: ٹریفک پولیس نے 10لاکھ پمفلٹس کیساتھ پھول پیش کئے
اے آر وائی - لاہور : لاہور ٹریفک پولیس کی ہفتہ وار ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز ہوگیا، ٹریفک پولیس نے شہریوں میں 10لاکھ پمفلٹس کیساتھ پھول پیش کئے.
ایک ہفتہ جاری رہنے والی اس مہم میں شہر کی مختلف شاہراہوں پر عوام کی آگاہی کے لئے بینرز آویزاں کئے گئے جن پر اوور اسپیڈنگ، ون ویلنگ، لین لائن، زیبرا کراسنگ، ہیلمٹ کے استعمال اور دوران ڈرائیونگ فون نہ سننے کے بارے ہدایات درج تھیں۔ دوران مہم ایس پی ٹریفک پولیس محمد مصطفی نے شہریوں کو آگاہی پمفلٹس اور پھول پیش کئے۔ ایس پی ٹریفک پولیس کے مطابق اس آگاہی مہم کا دائرہ ملک کے دیگر شہروں تک بھی بڑھایا جائے گا۔