4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:17
کراچی کے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 10 افراد قتل
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں لوگوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ رات بارہ بجے سے ابتک خاتون سمیت دس افراد کو موت کے گھاٹ اتارا جاچکا ہے۔
نارتھ ناظم آباد میں کٹی پہاڑی کے قریب کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکن سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول خان عرف ٹی ٹی پولیس کو مطلوب تھا۔ بلدیہ سے دو افراد کی نعشیں ملیں،جنہیں فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔
گلبہار میں سیاسی جماعت کے کارکن کے بھائی رفیق کو قتل کیا گیا۔سرجانی میں گراؤنڈ سے خاتون کی بوری بند لاش ملی۔ چاکیواڑہ میں اعجاز، کھارادر میں واحد سمیت لیاری میں چار افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔