5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:38
قلات خضدار اور سوراب میں زلزلے کے جھٹکے
اے آر وائی - قلات : بلو چستان کے علاقوں قلات خضدار اور سوراب میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جن سے خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چار اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی،صبح سویرے زلزلے کے باعث لوگ خوف کے مارے بیدار ہوگئے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔حکام کے مطابق مختلف علاقوں سے معمولی قسم کے نقصان کی اطلاعات ملی ہیں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونےکی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔