تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:47

حیدرآباد:کوچ اوررکشے میں ٹکر4افراد ہلاک

اے آر وائی - حیدرآباد: انڈس ہائی وے پر تھر مل پاور ہاوس کے قریب کراچی سے لاڑکانہ جانے والی ایک تیز رفتار کو چ نے سامنے سے آتے ہوئے ایک رکشے پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار تین افراد نے موقع پر ہی دم توڈ دیا جن میں پرویز سھاگ ،علی جان بروہی ،سومر جمالی ،پنھل باغی ، شامل ہے ،حادثے کے بعد قریبی آبادی کے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد جائے حادثے پر پہنچ گئی اور ہلاک شدگان اور زخمی کو اسپتال منتقل کرنا شروع کیا جبکہ زخمی افراد زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڈ گیا ۔



چارون افراد کی لاشیں لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال جامشورو لائی گئیں جہاں موجود ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثہ کے حولے کی جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں جب گھر پہنچی تو گھر میں کھرام مچ گئی اور ولدین اور بھائیوں سمیت دیگر افراد زارو قطار روتے نظر آئے چاروں افراد کا تعلق جامشورو سے ہی بتایا جاتا ہے ۔



چاروں افراد قریبی دوست تھے اور تھر مل پاور ہاوس کے قریب واقعے ہوٹل سے کھانا ،کھا کر گھر واپس آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوئے جبکہ کوچ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے رکشا اپنے قبضے میں لیتے ہوئے مذید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.