5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:29
لاہور:گردہ فروش گروہ کے ریمانڈ میں توسیع
اے آر وائی - لاہور : لاہور کی مقامی عدالت نے گردہ فروشی کے الزام میں گرفتار گروہ کے 7افراد کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3دن کی توسیع کردی۔
ملزمان کو مجسٹریٹ ملک شفیق کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ استغاثہ کے وکلا کا کہنا تھا کہ گردہ فروشی ایک گھناؤنا معاشرتی جرم ہے اور ملزموں سے تفتیش کے لیے پولیس کو مزید وقت دیاجائے جبکہ ملزمان کے وکلا کا کہنا تھا کہ پولیس بھٹہ مزدوروں کو حوالات میں بند کرکے ان کے موکلین کو اس مقدمہ سے جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پولیس شفاف انداز میں تحقیقات کرے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد ملزموں کے ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کردی۔ بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انسپکٹر شفیق نے کہا کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گردہ فروشوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔