تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:41

کوئٹہ:ڈیڑھ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا ملزم گرفتار

اے آر وائی - کوئٹہ : کوئٹہ پولیس نے ڈیڑھ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے ۔



ڈی آئی جی انوسٹی گیشن میر نذیر احمد کرد نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم نصیب اللہ نے شہر کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر ڈیڑھ ماہ پہلے طفلکہ نامی ڈیڑھ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد پتھروں کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اس قتل کے علاوہ ایک اور تین سالہ بچے کو بھی زیادتی کے بعد قتل کرنے کی کوشش کا اعتراف کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.