تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:3

سکھر سینٹرل جیل:کالاچکر پر قیدیوں کا قبضہ، 5 اہلکار یرغمال

اے آر وائی - سکھر : سینٹرل جیل سکھر ون میں قیدیوں نے صبح نو بجے سے کالا چکر کے تین جیل اور دو ایف سی اہلکاروں کو یرغمال بنایا ہوا ہےجبکہ تصادم کے نتیجے میں چھ ایف سی اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔



جیل انتظامیہ نو گھنٹے کی کوششوں کے باوجود یرغمال اہلکاروں کو بازیاب کرانے میں ناکامی کے بعد سیشن کورٹ پیشی پر گئے ہوئے قیدی نجم جتوئی کو جیل واپس لاکر اس کے ذریعے مزاکرات شروع کئے گئے ہیں۔



اطلاعات کے مطابق مزاکرات تقریبا مکمل ہو چکے ہیں۔ قیدی جیل انتظامیہ کو جیل کا اندرونی انتظام واپس کرنے کے بعد کسی بھی انتقامی کارروائی سے بچنے کے لئے ضمانت کے طور پر پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی موجودگی میں ڈی آئی جی جیل اور دیگر کی یقین دہانی چاہتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.