5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:12
کراچی:مختلف علاقوں میں تصادم کے دروان 3 افراد ہلاک، 18زخمی
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں گروہی تصادم کے دوران تین افراد ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوگئے جبکہ مشتعل افراد نے ایک گاڑی کو آگ لگادی .
متاثرہ علاقوں کے مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ فائرنگ جاری ہے۔حسن اسکوائر کے قریب عیسٰی نگری میں دو گروپوں میں جاری تصادم کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے جبکہ کاروبار بند ہوگیا۔
شیرشاہ میں اغوا کے بعد قتل ہونیوالے نوجوان کی تدفین کے بعد واپسی آنے والے افراد کا مخالف گروہ سے تصام ہوا، جس سے ایک شخص ہلاک پانچ زخمی ہوگئے۔ادھر اورنگی ٹاؤن کے علاقے قصبہ کالونی میں پھر تصادم ہوا ہے، جس سے دو افراد ہلاک اور آٹھ سے زائد افراد زخمی ہوئے۔مشتعل افراد نے ایک گاڑی کو بھی آگ لگادی۔علاقہ اس وقت نوگو ایریا بنا ہوا ہے