تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:22

میانوالی: گولیاں لگنےسے جاں بحق ہونےوالےمظاہرین سپردخاک

اے آر وائی - میانوالی : میانوالی میں گزشتہ روز لوڈشیڈنگ کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کے دوران پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ سے چار افراد کی ہلاکت کے خلاف آج بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔



میانوالی میں تحریک میانوالی حقوق کی پر امن ریلی پر پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ سے4 افراد جاں بحق اور 20سے 25 افراد کے زخمی ہوگئے تھے۔ انجمن تاجران اور ڈسٹرکٹ بار نے گزشتہ روز کے واقعہ کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی۔ جاں بحق افراد کے لواحقین نے بھی احتجاجی ریلی نکالی اور پولیس اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری مختلف اہم مقامات پر تعینات کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.