5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:30
پانچ جولائی:راولپنڈی میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا مظاہرہ
اے آر وائی - راولپنڈی : پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے پانچ جولائی انیس سو ستتر کو ملک میں مارشل لاء کے نفاذ کی یاد میں یوم سیاہ منایا۔ راولپنڈی میں بینظیربھٹو کی جائے شہادت پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے احتجاج مظاہرہ کیا۔
مظاہرے میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آزادکشمیر قانونساز اسمبلی کے نومنتخب ارکان عبدالسلام بٹ اور اظہرحسین گیلانی کے علاوہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤن قاضی سلطان اور عامر فدا پراچہ نے کارکنوں سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھٹو خاندان نے ہردور میں ملک کیلئے گراں قدرقربانیاں دیں۔