6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:35
موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی، شہریوں کا شدید ردعمل
اے آر وائی - کراچی: کراچی میں شہریوں نے انتظامیہ کی جانب سے موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی کے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کراچی میں ساٹھ سے پینسٹھ فیصد افراد موٹر سائیکل پر سفر کرتے ہیں۔ شہر میں عموما لوگ آفس جانے کیلیے موٹر سائیکل پر اپنے دوستوں اور دیگر افراد کی مدد حاصل کرتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو ڈبل سواری پر پابندی کے بجائے شہر کے کشیدہ مقامات پر پولیس کی نفری میں اضافہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی انتظامیہ نے اس قسم کے اقدامات کیے تھے تاہم شہر میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہی ہوا تھا۔