تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:4

پاکپتن: مقابلےمیں دواہلکارشہید،کانسٹیبل اورڈاکوزخمی

اے آر وائی - پاکپتن: پاکپتن کے علاقے چک ہما میرو کا میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں2کانسٹیبل شہید ۔ ایک کانسٹیبل اور ایک ڈاکو زخمی ہو گئے۔



پولیس کے مطابق تھانہ قبولہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دریائے ستلج کے علاقہ چک ہما میروکا میں تین افراد کا قاتل اشتہاری گلاب عرف گلابی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک گھر میں چھپا ہے۔ پولیس نے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیےچھاپہ مارا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائر نگ کر دی جس کے باعث 3کانسٹیبل شدید زخمی ہو گئے جن میں سے رانا فیاض احمد موقع پر شہید ہو گیا جبکہ راؤ گلزار نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔



ہسپتال میں زخمی کانسٹیبل زاہد فاروق کو طبی امداد کی جا رہی ہے جبکہ ڈاکوفرار ہو گئے۔ پولیس ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھا پےماررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.