6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:39
لاڑکانہ:عاقل آگانی بند مضبوط کرنےکاکام مکمل نہیں ہوسکا
اے آر وائی - لاڑکانہ : لاڑکانہ کے قریب دریائے سندھ کے عاقل آگانی حفاظتی بند مضبوط کرنے کا کام تاحال مکمل نہیں ہوسکا . ایک طرف گذشتہ برس آنے والے سیلاب سے متاثرہ حصوں کو مضبوط کرنے کا کام جاری ہے تو دوسری جانب حفاظتی بند کے کچھ حصے پانی آنے سے قبل ہی شدید متاثر ہونے لگے ، بند کے کچھ مقامات پر کٹاو بھی شروع ہوگیا ہے۔
محکمہ آبپاشی کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی جس کے باعث لاڑکانہ شہر اور گردو نواح کے درجنوں گاوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں ،دوسری جانب عاقل آگانی حفاظتی بند پر جاری مضبوطی کا کام تیس جون کو مکمل ہونا تھا وہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔