تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:2

کراچی میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

اے آر وائی - کراچی: کے ای ایس سی انتظامیہ اور لیبیریونین کے درمیان تنازہ دو ماہ گزرنے کے باوجود تاحال حل نہیں ہوسکا ہے دوسری جانب شہر کے اکثر علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے.



شہر میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور مختلف علاقوں میں کیبل فالٹس کے باعث بجلی کی عدم فراہمی نے شہریوں کی زندگی عذاب بنادی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پابندی سے بجلی کے بل ادا کرنے کے باوجود بجلی چوری کا الزام لگا کر دس سے بارہ گھنٹے بجلی سے محروم رکھا جاتا ہے۔



حکومت کے ای ایس سی کیخلاف کارروائی کرے۔ دوسری طرف کے ای ایس سی زرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی کمی کے باعث لوڈشیڈنگ میں اضا فہ کیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق کھارادر، نارتھ کراچی، شادمان ٹاون، ملیر، لیاری، ہاکس بے، قصبہ کالونی، اورنگی،گڈاپ ،کاٹھور اور لاندھی سمیت مختلف علاقون میں کیبل فالٹس کے باعث کئی دنوں سے بجلی کا تعطل وقفے وقفے سے جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.