6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:21
پنجاب پولیس میں سپاہیوں کی بھرتی میں کرپشن کا اسکینڈل
اے آر وائی - لاہور: پنجاب پولیس میں سپاہیوں کی بھرتی میں کرپشن اور سفارشوں کا اسکینڈ ل منظر عام پر آ گیا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال کردی گئی۔
لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر آئی جی پنجاب نے کا نسٹیبلوں کی بھرتی میں بے ضابطگیوں کے خلاف ڈی آئی جی میجر ریٹائرڈ مبشر کو انکوائری کا حکم دیا، جن کی انکوائری میں ثابت ہو ا کہ پانچ سو ساٹھ سپاہیوں کی بھرتی میرٹ پر نہیں ہوئی، ان کو سفارش اور مبینہ طور پر رشوت لے کر بھرتی کیا گیا۔
انکوائری کے مطابق اس اسکینڈل میں ایک ایس پی سمیت چالیس پولیس افسران ملوث ہیں۔ انکوائری رپورٹ میں بھرتی ہونے والے کانسٹیبلز اور ان کے سفارشیوں کے خلاف سخت کروائی کی سفارش کی گئی ہے۔